• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی کو بیٹے کے ولیمے میں ایڈیشنل آئی جی سندھ کو بلانا مہنگا پڑگیا

ڈی ایس پی کو بیٹے کے ولیمے میں ایڈیشنل آئی جی سندھ کو بلانا مہنگا پڑگیا


حیدر آباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو بیٹے کے ولیمے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو بلانا مہنگا پڑگیا، ایڈیشنل آئی جی نے ڈی ایس پی کی تنخواہ کا ریکارڈ منگوالیا اور ولیمے کے اخراجات کا تخمینہ لگا کر ڈی ایس پی کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تین دن کے اندر وضاحت نہ کی گئی تو آپ کا ریکارڈ نیب کو بھیج دیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی نے شادی میں 500 روپے کا لفافہ بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ایوب بروہی نے گزشتہ ماہ حیدرآباد کے شادی ہال میں اپنے بیٹے دانش ایوب کا ولیمہ کیا۔ تقریب میں مختلف پولیس افسران کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی کو بھی مدعو کیا گیا۔

تقریب میں شرکت کے اگلے روز ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ریجن ولی اللّٰہ دَل نے ڈی ایس پی ایوب بروہی کے نام خط لکھ دیا اور پوچھا کہ بیٹے کے ولیمے میں پچاس سے ساٹھ لاکھ روپے کیسے خرچ کیے۔ یہ تو گریڈ 17 کے پولیس افسر کی دسترس سے بھی باہر ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے ڈی ایس پی سے پوچھا کہ بچے مہنگے کالج میں کیسے پڑھ رہے ہیں جبکہ سالانہ آمدنی تو 15 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہے۔

ڈی ایس پی نے 7 فروری کو جاری کیے گئے خط کا جواب اب تک نہیں دیا۔

تازہ ترین