• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20؍ ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل مارکیٹ پکڑنے کا بھارتی منصوبہ

 اسلام آباد (خالد مصطفی) بھارت کی ٹیکسٹائل صنعت نے 20؍ ارب ڈالرز کی مارکیٹ پکڑنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے دوسری جانب گراں پاور ٹیرف نے پاکستان کے لئے امکانات کو گھٹادیا ہے۔ بھارت کے لئے مواقع پیدا ہونے کی وجہ چین میں پھیلنے والا کورونا وائرس ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش اور ویت نام کے لئے بھی یکساں مواقع دستیاب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں صنعتی پہیہ چلنے کے لئے ناگزیر توانائی کے دام تمام محصولات شامل کرنے کے بعد 7.5 سینٹ فی یونٹ سے بڑھ کر 13؍ سینٹ فی یونٹ ہوگئے ہیں۔ یہ خوفناک صورتحال نہ صرف بین الاقوامی ماریکٹ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کے جگہ بنانے کے ناموزوں ہے بلکہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مسابقت سے باہر ہوگیا ہے۔ صنعتی جمود کی کیفیت کے باعث بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے بے چینی اور سماجی مسائل جنم لیں گے یہ بات اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار نے جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہی۔
تازہ ترین