• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں 9 موٹر سائیکلوں،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو محمد اسد نے بتایا کہ محمدی چوک میں اپنی دکان شانی سٹوڈیو میں موجود تھے کہ اچانک 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جو اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ، 4ہزارروپے اور وسیم تصور کا موٹرسائیکل اپلائیڈ فار چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عادل نے بتایاکہ مری روڈ پر جا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوارملزمان مجھ سے میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو نصیر نے بتایاکہ پی ٹی سی ایل دفترکے قریب نامعلوم چور میری جیب سے میراموبائل فون چور ی کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حبیب الرحمن نے بتایا کہ شمس آباد سٹاپ پر کھڑا تھا تین چارنامعلوم افراد رکشہ پر آئے اورمجھ سےلڑنا شروع کر دیا۔ انہوں نے اس دوران ملزمان میری جیب سے 30 ہزار روپےاور ایک موبائل فون چور ی کر لئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کومحمد ہارون نے بتایا کہ میرے بیٹے سے ندیم نامی شخص نے کال کرنے کے لئےموبائل مانگا اورموبائل لے کر غائب ہو گیا ۔ تھانہ صادق آباد کو فیصل نے بتایا کہ ہارون چوک میں میرے میڈیکل سٹور کے تالے توڑکرنامعلوم چور 42 ہزار روپے اور ادویات چور ی کر کے لے گئے۔ تھانہ نصیرآبادکو رضوان احمد نے بتایا کہ میرے گھر کے باہرایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے مجھ سے ٹائم پوچھا،اسی اثنامیں پسٹل نکال کرمجھ پرتان لیا اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے17ہزارروپے اورمیرا موبائل زبردستی چھین کر فرارہوگیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو نعمان اخترنے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے طلائی زیورات، اورژونگ ڈیوائس چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو شاہین اختر نے بتایاکہ میں اپنی والدہ کے ساتھ مارکیٹ جارہی تھی کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں ایک ہزارروپے اورموبائل تھا۔تھانہ روات کو اریبہ مغل نے بتایا کہ تین نامعلوم لڑکےپسٹل کی نوک پر مجھ سے بیگ چھین کر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے بیگ میں 10ہزار روپے ، چیک و دیگر ضروری کاغذات تھے۔ تھانہ مری کو سکندر حیات نے بتایا کہ نامعلوم چور 5کریانہ سٹوروں ، ایک سبزی کی دکان اور مسجد کے غلے والا باکس چوری کرکے لے گئے سائل کی دکان سے 2300روپے اور سامان کریانہ مالیتی 10ہزار روپے چوری ہوا۔تھانہ کلرسیداں کوصبور حسین نے بتایا کہ نامعلوم چور سائل کی دکان کے تالے توڑ کر سامان کریانہ ، گھی ، دالیں ، چاول و دیگر سامان کل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ کلرسیداں کو لقمان ولد عرفان سکنہ میرا سنگال تحصیل کلر سیداں نے درخواست دی کہ نامعلوم چوروں نے سائل کی دوکان کے تالے کاٹ کر سلائی مشین اور ان سلے کپڑے زنانہ و مردانہ 25جوڑے کل مالیتی 75000روپے کے چوری کر لیے ہیں۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سےگاڑی نمبراے وی286چوری ہوگئی۔تھانہ ترنول کومحمدعمران نے بتایاکہ 26نمبرچونگی کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوار موبائل فون مالیتی پچاس ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ شالیمارکوناصراقبال نے بتایاکہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوارایف ٹین میں اس سے موبائل فون چھین کرلے گئے۔
تازہ ترین