• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ،ایران کا کھیلوں کی تمام تقریبات10 دن کے لئے معطل کرنے کا اعلان

تہران(آئی این پی) ایران نئے کرونا وائرس ،جس کو کووڈ-19 کا نام دیا گیا ہے کے پھیلا ئو کے پیش نظر ملک بھر میں کھیلوں کی تقریبات 10 دن کے لئے معطل کرے گا ۔ یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے ہفتے کے روز رپورٹ کی ہے۔ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں اور تقریبات بشمول فٹ بال کے میچز دس دن کے لئے بند ہوں گے۔ایران نے بدھ کے روز جب سے نوول کرونا وائرس کے ابتدائی کیسز کا اعلان کیا ہے اب تک 29 ایرانی شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،جن میں سے 6 جاں بحق ہوئے ہیں۔
تازہ ترین