آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

54 اتائیوں کے کاروبار سیل

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 9شہروں میں 54 اتائیوں کے کاروبار سیل کردیے۔کمیشن کی ٹیموں نے پولیس کے ساتھ ملکر 350علاجگاہوں پر چھاپے مارے۔ ان میں 69ایسے اتائی ہیں،جن کی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ 219کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔بند کیے گئے اڈوں میں سب سے زیادہ تعداد ایسے اتائیوں کی تھی جو جنرل فزیشنزبنے ہوئے تھے جبکہ دوسروں میں حکیم، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز،عینک ساز،میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں اور دندان ساز بھی شامل تھے، ۔جھنگ میں 15، سیالکوٹ13، میانوالی11، قصور اور لاہور ہر ایک میں چار جبکہ گجرات میں تین کاروبار سر بمہر کیے گئے ۔

لاہور سے مزید