• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال درآمدات میں کمی ہوئی ہے، چیئر پرسن ایف بی آر

اس سال درآمدات میں کمی ہوئی ہے، چیئر پرسن ایف بی آر


فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی قائم مقام چیئر پر سن نوشین جاوید امجد کا کہنا ہے کہ اس سال امپورٹ ہمارے حساب سے زیادہ ہی کم  ہوگئی ہے۔

نوشین جاوید امجد نے کہا کہ سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بہت کمی آئی ہے،جبکہ موجودہ حالات میں اس فرق کو کم کرنا مشکل نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف امپورٹ میں کمی کی وجہ سے فرق نظر آرہا ہے، جبکہ ٹیکس کا مقررہ ہدف بہت زیادہ اور مشکل ہے۔

نوشین جاوید امجد نے کہا کہ ملک کی موجوہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بہت مشکل ہدف ہے، مگر ادارے کی سربراہ ہونے کے ناطے کبھی نہیں کہوں گی کہ یہ حاصل نہیں ہوسکتا، جب تک کہ اُس مرحلے پر نہ پہنچ جائیں جہاں یہ کہہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی چار مہینے ہیں، اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے کہ وہ کارگردگی دکھائیں گے۔

تازہ ترین