• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں باراتیوں پر ڈالروں کی برسات


سیالکوٹ میں باراتیوں پر ڈالروں کی برسات کردی گئی، ڈالروں کے ساتھ ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے، بیشتر باراتی بھی نوٹ لوٹنے لگے۔

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کالج روڈ پر واقع نجی میرج ہال میں دو روز قبل آنے والی یاسر نامی دولہے کی بارات میں کینیڈا سے آئے دولہے کے دوستوں نے ڈالروں کی برسات کر دی جس کی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرج ہال کی چھت پر کھڑے ہو کر دولہے کے دوست ڈالر اور پاکستانی کرنسی نوٹ نچھاور کرتے رہے جسے باراتی بھی لوٹنے میں مصروف ہوگئے جبکہ ڈالر اور نوٹ لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی۔