• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفیٰ کی گلوکار عاصم اظہر کی تعریف

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار فہد مصطفیٰ نے گلوکار عاصم اظہر کے علی ظفر کے پی ایس ایل کے نئے گانے پر مثبت جواب کی تعریف کی ہے۔ حال ہی میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پی ایس ایل کا نیا گانا بنانے کا عندیہ دیا جس پر عاصم اظہر سے سوشل میڈیا صارف کی طرف سے سوال کیا گیا کہ کیا علی ظفر کا نئے گانے کا اعلان آپ کے لئے ناگوار ہے جس پر عاصم اظہر نے کہا کہ وہ علی ظفر کے ساتھ ہیں وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے سینئر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہی مسئلہ ہے کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
تازہ ترین