انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔
بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد جکارتہ کے متعدد علاقے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔
جکارتا سے ملحقہ علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں ،متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ ٹرین لائن بھی متاثر ہوئی ہے۔
جکارتا کے مشرقی حصے میں پانی میں پھنسے افراد کو چھوٹی کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔