• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایران میں ایک اور خطرناک کھیل کھیلنے کی تیاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا نے ایران میں ایک اور خطرناک کھیل کھیلنے کی تیاری شروع کر دی۔

امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کردوں کو ایران میں بغاوت کے لیے تیار کر رہی ہے۔

اس سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی کرد مغربی ایران میں شورش کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل اور امریکا کے ایران پر حملے جاری ہیں، تہران کے مشہور آزادی اسکوائر پر موجود شہریوں پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آزادی اسکوائر سے اٹھتے دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دیے۔

آزادی اسکوائر کے قریب موجود گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی جبکہ اس حملے میں کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید