• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنر انعم امین پاکستان کو فتح دلانے کیلئے پرعزم

اسپنر انعم امین پاکستان کو فتح دلانے کیلئے پرعزم 


راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ کا اعزاز رکھنے والی اسپنر انعم امین ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کا ہدف پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلانا ہے۔ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ عالمی رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر ہیں مگر دس بہترین خواتین اسپنرز میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر محلے کے لڑکوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی، والدہ سے ڈانٹ پڑتی تھی۔ لیکن اس دوران دادا نے انہیں بھر پور سپورٹ فراہم کی۔

تازہ ترین