• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس نے حجامت کو بھی مشکل بنادیا،دکانیں بند

بیجنگ (این این آئی)چین میں حجاموں کی بیشتر دکانیں عوامی اجتماعات سے بچنے کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔ وائرس پھیلنے کے خطرات اور خوف و ہراس حد سے زیادہ پایا جاتا ہے۔غیرملکی خبررسا ںادارے کے مطابقچین میں حجاموں کی بیشتر دکانیں عوامی اجتماعات سے بچنے کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔ وائرس پھیلنے کے خطرات اور خوف و ہراس حد سے زیادہ پایا جاتا ہے۔اگر صارفین کو حجامت کے لیے باربر شاپ کھْلی مل جائے اور حجام بال کاٹنے پر راضی ہو بھی تو بال کٹوانے والے صارفین کو اپنی اپنی کرسیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوتا ہے۔حجامت بنوانے کے خواہشمندوں کو سب سے پہلے باربر شاپ میں فون کر کے پتا کرنا ہوگا کہ آیا وہ کْھلی ہے کہ نہیں؟ اگر حجام کی دکان کھلی ہے تو اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔ جس بھی دن کی اپوائنٹمنٹ ملے اْس روز دکان پر فون کر کے اس امر کی یقین دہانی کرانا ہوگی کہ دکان پر کسی کو کوئی کھانسی، نزلہ ، زکام، یا بخار تو نہیں۔ یعنی نمونیا کی تمام علامات جو کووڈ 19 وائرس کی وجہ بنتی ہیں، کے موجود نہ ہونے کا یقین دلانا ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام تر معلومات بیجنگ کی ہیئر ڈریسنگ اینڈ بیوٹی ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
تازہ ترین