• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکئی کورونہ کے عوام کا سڑک بنانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) چکئی کورونہ بیلہ نیکو خان دلہ زاک روڈ کے مکینوں نے پختہ سڑک بنانے کے لئے احتجاج شروع کر دیاپہلے روز چکئی کورونہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عمائدین، طلبہ اور دیگر افراد شریک ہوئے مظاہرے کی قیادت خطاب گل آفریدی، ایاز آفریدی اور رضوان آفریدی نے کی مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر علاقے میںپختہ سڑک بنانے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ جدید دور اور تبدیلی سرکار کی حکومت میں بھی پشاور کا نواحی علاقہ چکئی کورونہ سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس سے نہ صرف کاشتکاروں کو سبزیاں اور فصلیں مارکیٹ تک پہنچانے میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بارشوں میں بوڑھے بچے اور طلبہ گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں ۔ یہ گائوں 50 سال قبل قائم کیا گیا ہے لیکن ابھی تک بجلی کے علاوہ کوئی دوسری بنیادی سہولت میسر نہیں ہے ہر دور حکومت میں اسے نظر انداز کیا گیا ہے منتخب نمائندے انتخابات کے دوران ووٹ لینے تو آتے ہیں لیکن پھر وہ علاقے کو بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت ، ایم این اے ارباب عامر ایوب اور ایم پی اے اشتیاق ارمڑ سے مطالبہ کیا کہ چکئی کورونہ کے لئے سڑک بناکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین