• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان آج اپنی55ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

26فروری 1965کو پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہونے والے شفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی اس امانت علی خان بھی کلاسیکل موسیقی کے مانے ہوئے استاد تھے۔

پاکستانی راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز  کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج،انکھیاں، متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

2006میں فیوڑن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کروائے۔

شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ23مارچ 2008کو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔