• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ، سلطانز کو ان کے دربار میں آج کنگز کا چیلنج، دونوں فتح کیلئے پرعزم

آج پاکستان سپر لیگ میں 2 میچ کھیلے جائیں گے


 راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ سلطانز کو ان کے دربار میں کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں فتح کیلئے پرعزم ہیں۔ جبکہ شام سات بجے پنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کا میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی کپتانی میں زبردست فارم میں ہے جبکہ کراچی کنگز ایک میچ ہارنے کے بعد اس میچ کو ہر صورت میں جیتنا چاہتی ہے۔ میچ سے ایک روز قبل کراچی کنگز نے ملتان اسٹیڈیم پر بھرپور پریکٹس کی ۔ تاہم ملتان سلطان کی آدھی ٹیم ہوٹل میں آرام کرتی رہی ۔ شاہد آفریدی بھی پریکٹس کیلئے نہ آئے۔ ملتان سلطان کی منیجمنٹ کے مطابق ملتان بدھ کی شب کو میچ کے سبب آدھی ٹیم کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ۔ کراچی کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ عماد وسیم نے کہ ہمارا ہدف ہے جارحانہ کرکٹ کھیلیں اور پلے آف میں جگہ بنائیں۔ ہمارے لئےاعزاز کی بات ہے کہ ملتان کا لڑکا ہماری ٹیم میں ہے، عامر یامین بہترین کھلاڑی ہیں، وہ بہت محنت کرتے ہیں، وہ پاکستان کے بیسٹ فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں۔ عماد وسیم نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے تیسرے میچ میں ٹیم میں تبدیلیاں ہوں، ایسا نہیں کہ ہم پریشرمیں ہیں، ہمارے کھلاڑی ورلڈ کلاس ہیں، ہماری ٹیم بھی بہت بڑی ہے۔ شرجیل خان اور بابر اعظم ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، شرجیل خان اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بابر اعظم اور شرجیل خان ٹورنامنٹ کے آخری میچ تک مین کھلاڑی رہیں گے، شرجیل خان پرفارم کرے یا نہ کرے وہ کھیلے گا، ٹاپ آرڈر میں ان دونوں سے اچھا کوئی کھلاڑی نہیں۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ملتان میں ٹی 20 کھیل چکا ہوں، ملتان کا کراؤڈ بہت پر جوش ہوتا ہے جب کہ ڈے ٹائم میں وکٹ مختلف ہوگی اور امید ہے کل ہائی اسکورنگ گیم ہوگا۔ ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں، کونسی ٹیم گراؤنڈ میں اتارنی ہے وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ کراچی کنگز کو شائقین کی پوری سپورٹ حاصل ہے، پہلے میچ کی طرح 200 اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی، عامر یامین باصلاحیت کھلاڑی ہیں وہ جلد قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائیں گے، ہماری ٹیم میں پروفیشنل کھلاڑی ہیں پریشر نہیں ہے۔ لاہور قلندرز نے پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جبکہ پشاور کی ٹیم ملتان سے پنڈی پہنچ گئی۔

تازہ ترین