• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کوریلیف عمران خان کے گھر جانے سے ہی ملے گا،عمران گورائیہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات اورمیاں حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی ،نااہلوں،نالائقوں اورچوروں کے بس کی بات نہیں عمران نیازی استعفی دے کر ہی قوم کو ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی ملے گا ۔گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچنے کی حفاظتی تدابیر اور اس کی روک تھا م کے لئے اعلانات ہی کافی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔حکومت کی ناکام معاشی پولیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین