• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی، پہاڑ پر پھنسی خاتون کو کتے سمیت بچالیا گیا

اٹلی، ریسکیو اہلکاروں نے پہاڑ پر پھنسی خاتون کو کتے سمیت بچالیا


اٹلی میں ریسکیو اہلکاروں نے پہاڑ پر پھنسی خاتون اور اس کے کُتے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اٹلی کے صوبے Lecco کے Moregallo نامی پہاڑی علاقے میں ایک خاتون اپنے پالتو کُتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھی کہ اُس کا پاؤں پِھسل گیا اور یوں خاتون کُتے سمیت 3,940 بلندی پر پھنس گئی جنہیں عملے نے بروقت ریسکیو کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیم کو ایک شہری کی جانب سے اطلاع دی گئی اور یوں مذکورہ جگہ کی نشاندہی کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوئیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون اور کُتے کو ریسکیو کیا گیا۔ 

تازہ ترین