• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

M25ہائی وے پر ایک 36 سالہ خاتون راہگیر کی لاش ملی

لندن ( پی اے ) M25 ہائی پر ایک خاتون مردہ پائی گئی ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کسی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوئی ۔ 36 سالہ راہگیر خاتون کی لاش جی ایم ٹی 06:15 بجے لیتھرہیڈجنکشن 9 سے ملی۔ سرے پولیس نے بتایا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیرج وے پر خاتون پیدل کیوں جا رہی تھی اور وہ کس طرح زخمی ہوئی۔ فورس نے مزید کہا کہ اسے یقین ہے کہ وہ کسی تیز رفتارگاڑی کی زد میں آگئی تھی جو کہ موقع پر نہیں رکی۔ افسران نے بتایا کہ خاتون میرون رنگ کا کوٹ اور ٹرائوزر پہنے ہوئے تھی۔ ان کے پسماندگان کو حادثہ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین