• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشہور ہالی ووڈ ہارر فلم”اے کوائٹ پلیس 2‘ 20 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جان کریسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”اے کوائٹ پلیس2“ 2018میں بننے والی فلم”اے کوائٹ پلیس“ کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے خاندان کی ہے جو تمام انسانوں کے خاتمے کے بعد اپنی بقاء کے لیے جدوجہد کررہی ہوتی ہے۔

فلم میں بظاہر کوئی ایسی مخلوق دکھائی گئی تھی جو ہر زندہ شے کا شکار آوازوں پر کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں بچ جانے والا خاندان مکمل خاموشی سے زندگی گزار رہا ہوتا ہے جبکہ اپنے تحفظ کے لیے ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے۔