• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی پارٹی کے 9 مئی کے ملین مارچ کا پی ٹی آئی کے 9 مئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج پر نواز شریف خود مجھ سے زیادہ پریشان ہیں، وہ میرے دوست اور بڑے بھائی ہیں اس لیے مجھے بخوبی پتہ ہے کہ ن لیگی قائد پریشان ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ وہ ن لیگ سے دوستی رکھنا چاہتے تھے، ن لیگ انہیں حکومت میں آنے کا کہہ رہی تھی۔ لیکن میں چاہتا تھا کہ ن لیگ بھی اپوزیشن میں آکر بیٹھے اور حکومت پی ٹی آئی کو دے دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید