• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ تصاویر بنانے والا فنکار

مہارت ہو تو ایسی


دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ تصاویر بنانے والے امریکی فنکار نے اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے خوبصورت تصاویر بنا رہا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والا Colin Darke نامی فنکار دونوں ہاتھوں سے فن پارے بنانے کی صلاحیت خوب رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ کولن کی آن لائن شیئر کی گئی وڈیوز کو اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں اور حیران ہونے کے ساتھ ساتھ تعریف کرنے پر بھی مجبور ہوئے ہیں۔

تازہ ترین