• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری کو سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

کاروباری برادری کو سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی مینجنگ کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وفد کی قیادت اورسیز انویسٹرز کے صدر شہزاد داد نے کی، اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

شہزاد داد نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ چیمبر 200 کمپنیوں پر مشتمل ہے، جو 35 ممالک میں موجود ہیں، پاکستان کے ٹیکس ریونیو میں تہائی حصہ او آئی سی سی آئی کمپنیوں کا ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 60 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

وفد نے پاکستان میں کاروباری فضا مزید بہتر کرنے سے متعلق وزیراعظم کے سامنے چند تجاویز بھی رکھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مشیر تجارت کو ہدایت کی کہ او آئی سی سی آئی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے۔

تازہ ترین