• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے کراچی کے جناح اسپتال میں قائم کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔

ٹیم کا کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے اسپتال میں کیے گئے انتظامات کاجائزہ لیا اور انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کو انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے سندھ حکومت کوسرکاری اسپتالوں میں کورونا کی تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کی سفارش بھی کی۔

تازہ ترین