معروف اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن سجل احد میر کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش یہ لمحہ یہیں رُک جائے۔‘
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن سجل احد میر کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
صبور علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں سجل احد میر کے ساتھ صبور علی، سعدیہ غفار اور زارا نور عباس ہیں۔
صبور علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کہتے ہیں کہ وقت بہت جلدی گُزرتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ یہ لمحہ یہیں رُک جائے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’سجل جب میں تمہیں نکاح کے لیے تیار کر رہی تھی تو اُس وقت مجھے وہ تمام خاص لمحے یاد آگئے تھے جو میں نے تمہارے ساتھ گُزارے ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے جانتی تھی کہ تُم میری محافظ، میری رہنما اور میری بدمعاش بہن بنو گی۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ وہ سجل کو بہت یاد کریں گی۔
صبور علی نے اپنی ایک اور پوسٹ میں سجل احد میر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بنو رے بنو میری چلی سسرال کو۔‘
دوسری جانب سجل احد میر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احد کی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔
سجل احد میر نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل احد میر اور اداکار احد میر رواں ماہ 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔