• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل اور احد رشتۂ ازدواج میں منسلک

معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضا میر نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے جبکہ تصاویر میں احد رضامیر کی پوری فیملی ہے لیکن سجل علی اور اُن کے گھروالوں کی کوئی تصویر وائرل نہیں ہوئی ہے۔

اِس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں قاضی احد رضا میر کا نکاح پڑھا رہا ہے۔

دوسری جانب سجل علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کانام تبدیل کرکے سجل احد میر کرلیا ہے۔


تازہ ترین