• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان شوبز انڈسٹر ی کی معروف جوڑی سجل اور احد نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جس پر نامور فنکاروں نے دونوں کو مبارکباد دی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر 14 مارچ ہفتے کے روز  رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے جس کی تصاویر اِس جوڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دیں۔

گزشتہ روز سجل احد میر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سجل اور احد شیشے میں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on


سجل احد میر کی اِس پوسٹ پر معروف اداکارہ عائزہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے پیاری احد کی دلہن، ماشااللّہ۔‘

میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے سجل کی پوسٹ پر ’ماشااللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔

سجل احد میر کی بہترین دوست اور اداکارہ سعدیہ غفار نے بھی ’ماشااللّہ مبارک‘ کا کمنٹ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں سجل لال دوپٹے میں سے اپنے شوہر احد رضا میر کو دیکھ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

That smile ️ #merishadihogaye #inabudhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on



اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے MeriShadiHogai اور InAbuDhabi۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں سجل اور احد دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

Hello Mr. Mir ️ #InAbuDhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on


سجل نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ہیلو مسٹر میر۔‘

اُن کی اِس پوسٹ پر اداکارہ مومل شیخ نے ’ماشااللّہ‘  لکھا اور بہت ساری دُعائیں دیں۔

ماہرہ خان ،اقرا عزیز حسین اور دیگر اداکاراؤں نے کمنٹ کرکے سجل اور احد کی شادی کی مبارکباد دی۔



دوسری جانب اداکار احد رضا میر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور سجل کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔


احد رضامیر نے اپنی ایک پوسٹ میں سجل کو خوش آمدید کہا۔

اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں تین ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے SajalAhadMir، PheliJhalak اور InAbuDhabi۔

اداکار نے اِس کے علاوہ بھی اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Hello Mrs. Mir #InAbuDhabi

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) on


احد رضا میر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیلو مسز میر۔‘

واضح رہے کہ سجل اور احد کی شادی 14 مارچ ہفتے کے روز دبئی میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد سجل نے اپنا نام تبدیل کرکے سجل احد میر کرلیا ہے۔

تازہ ترین