• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔

معروف اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس نے ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز کے معیار کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سے انٹرنیٹ پر پڑنے والا بوجھ کم کیا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ فلکس نے یورپ میں 30 دن کے لیے اسٹریمنگ کے معیار کو کم کردیا ہے، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیٹ پر دباؤ میں کمی کرکے صارفین کے لیے نیٹ فلکس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔