معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو ایمان فاطمہ سے صلح کرنے کے لیے اپنے خاندان کے شرائط بتا دیں۔
رجب بٹ کی والدہ کا ایک آڈیو میسج سوشل میڈیا پیج پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں اپنے بیٹے اور بہو کی صلح کے لیے شرائط بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ بیوقوف لڑکی اپنا گھر برباد کر رہی ہے، اللّٰہ کی قسم اگر وہ آج واپس آ جائے تو ہم اسے معاف کر دیں گے اور سب کچھ بھول جائیں گے۔
رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ اسے واپس آ کر اپنا گھر بچانا چاہیے، وہ کم از کم ہمیں میسج یا کال کرے، میں چاہتی ہوں کہ وہ اپنی شادی کو بچائے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں سب کچھ بھول گئی ہوں، میں صرف ان کی شادی کو بچانے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، اگر وہ آتی ہے اور رجب اس پر غصہ بھی کرتا ہے تو میں درمیان میں آ جاؤں گی۔
رجب بٹ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ میں بھی ایک بیٹی کی ماں ہوں، اس لیے میں کسی کی بیٹی کا برا نہیں چاہتی۔
واضح رہے کہ رجب بٹ نے 2024ء میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو بہت پسند بھی کیا گیا تھا، تاہم شادی کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات زیادہ خوش گوار نہیں رہ سکے اور اب بات طلاق تک پہنچ گئی ہے۔