• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طیارہ بردار جہاز پر آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی بحریہ کے جدید طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ USS Gerald R. Ford میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا۔

امریکی اخبار کے مطابق آگ جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں ایک ڈرائر کے وینٹ سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں 2 امریکی سیلرز زخمی ہوئے۔

 امریکی فوج کے مطابق جہاز کے انجن یا اہم نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور طیارہ بردار جہاز اب بھی آپریشنل ہے۔

رپورٹس کے مطابق آگ کے باعث 600 سے زائد سیلرز اپنے بستروں سے محروم ہو گئے اور کئی اہلکار عارضی طور پر فرش اور میزوں پر سونے پر مجبور ہیں۔

یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ تقریباً 4500 سیلرز اور فائٹر پائلٹ پر مشتمل عملے کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہے اور امریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

طویل تعیناتی اور تکنیکی مسائل کے باعث جہاز کے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امریکی بحریہ مستقبل میں اس جہاز کو تبدیل کرنے کے لیے یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش USS George H.W. Bush کو خطے میں بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید