• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا کل سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ


سندھ حکومت کی طرف سے کل رات سے لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے، صوبائی حکومت اس حوالےسے کل اعلان کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کےحوالے سے قانون نافذ کرنے والے حکام کو اعتماد میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنےیا گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے خلاف ورزی کرنے والے کو حراست میں لےسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی اعلان کل کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی لاک ڈاؤن کو کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل قرار دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب ہر صورت جانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں ہر دن اور ہر گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلے کو مشکل بنارہی ہے، ہمیں پہلے دن ہی لاک ک ڈاؤن ہوجانا چاہیے تھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمیں جلد از جلد بحران میں کمی کے لئے لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ لینا ہوگا، کوئی صوبہ تنِ تنہا کورونا وائرس کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین