• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انٹیلی جنس نے کورونا کے پھیلنے کی پیش گوئی کردی تھی ،واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری ہی میں کہہ دیا تھا کہ کورونا وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ارکان کانگریس نےکورونا پروارننگ کو اہمیت نہیں دی، پیشگی اقدامات نہیں کیے اگر صدر ٹرمپ پیشگی اقدامات کرلیتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جاسکتا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تقریباً 24 ہزار 142 لوگ وائرس سے متاثر ہیں اور 171 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین