• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس، جنوبی کوریا کی حکومت کا سخت فیصلہ

جنوبی کوریا کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک اور بالخصوص یورپ سے آنے والے تمام مسافروں کے ائیرپورٹس پر ہی ٹیسٹ شروع کردیے اور انہیں گھر جانے سے روک دیا۔

کوریا ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے اتوار کے روز سے فیصلے پر عمل درآمد شروع کیا جس کے بعد یورپ سے آنے والے تمام مسافروں کو ہر صورت قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق جن مسافروں کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ منفی آئےگا انہیں ائیرپورٹ سے سیدھا قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا اور چودہ روز گزارنے کے بعد ہی کہیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

پہلے روز بیرونِ ملک سے آنے والی فلائٹس کے ذریعے 8ہزار 510 مسافر کوریا پہنچے جن میں سے ایک ہزار یورپ سے آئے تھے۔ ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے اور جن کی رپورٹس میں وائرس کی تشخیص ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔