تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر آئینی عدالت نے وزیر اعظم کو معطل کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سینیٹرز نے تھائی وزیر اعظم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
تھائی آئینی عدالت کے مطابق درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔
تھائی سینیٹرز نے وزیر اعظم پر بےایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال میں تھائی فوج پر تنقید کی کال منظر عام پر آئی تھی۔
وزیر اعظم کی معطلی کے بعد نائب وزیر اعظم تھائی لینڈ کے عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔
تھائی وزیراعظم نے کہا کہ آئینی عدالت کے فیصلے کو قبول کرتی ہوں، ملک کے لیے 100 فیصد کام کرنے کی کوشش کی، میرے عمل سے عوام کو دکھ پہنچا معافی چاہتی ہوں۔