پیٹرول 15 روپے سستا نہ کرنے کیخلاف درخواست، وفاق سے قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب
لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار طلب کر لیا۔