• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کی دوسری شادی کے لمحات سوشل میڈیا پر وائرل: اداکار کی شادی موضوعِ محث بن گئی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

گزشتہ برس اپنے دو بچوں کی ماں علیزا سلطان سے طلاق کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کر لی ہے۔

فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر اپلوڈ کر کے کی ہے۔

دوسری جانب اداکار کی بہن، معروف ٹی وی و فلم اسٹار حمیمہ ملک نے بھی بھائی کی شادی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی ہے۔


بظاہر ان تصویروں کے کمنٹ باکس میں آنے والے تبصروں سے اندازاہ لگایا جا سکتا ہے کہ مداح و فالوورز فیروز خان کی دوسری شادی سے نالاں ہیں۔

یہ شادی سوشل میڈیا پر تاحال موضوعِ بحث بنی  ہوئی ہے۔

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام ’دعا‘ بتایا جا رہا ہے جبکہ ان کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

اداکار کی دوسری شادی کی تقریب سے متعدد مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں فیروز خان کے بیٹے سلطان کو اپنی دوسری ماں کو خوش آمدید کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


صارفین کا اس ویڈیو پر کہنا ہے کہ فیروز خان کو اپنی دوسری شادی میں اپنے بچوں کو شامل نہیں کرنا چاہیے تھا، اداکار کے معصوم ننھے سے بیٹے کو کیا معلوم کہ وہ اپنی دوسری ماں کے لیے گھر کے دروازے کھول رہا ہے۔

سوشل میڈیا اداکار اور اُن کی دوسری اہلیہ کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی وائرل ہے۔


فیروز خان کی دوسری اہلیہ، دعا نے اپنی زندگی کے اہم ترین دن پر 18 ہزار کے لباس کا انتخاب کیا ہے جس پر اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

فیروز خان نے بھی اپنی شادی کے لیے نیا نہیں بلکہ پہلے سے ریمپ واک پر پہنا گیا لباس ہی منتخب کیا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی علیزا سلطان سے طلاق کے بعد اور دوسری شادی سے قبل پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان نجیبہ کے ساتھ بھی نام لیا جاتا رہا ہے۔

اس جوڑے کی متعدد رومانٹک تصاویر سامنے آنے پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان میں خاص تعلق قائم ہے۔

بعد ازاں اداکار کا نام بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے ساتھ بھی گیا۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں بیٹے کی پیدائش اور 2022ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی سے فیروز خان اور علیزا کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

علیزا سلطان نے فیروز خان پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔

اداکار شادی سے قبل ماضی میں معروف اداکارہ سجل علی کی زلفوں کے اسیر رہ چکے ہیں۔

اس جوڑی میں گہرے تعلقات کی بنیاد پر متعدد حلقوں کا دعویٰ تھا کہ سجل علی اور فیروز خان جَلد شادی کرنے والے ہیں۔

اس آن اسکرین جوڑی نے ڈرامہ سیریل ’گلِ رعنا‘ اور فلم  زندگی کتنی حسین ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید