• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کے اینکرپرسن محمد جنید ظفر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

پاکستانی معروف اینکر پرسن محمد جنید ظفر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک، جیو نیوز کے اینکرپرسن محمد جنید کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

محمد جنید نے گزشتہ روز ہی اس خوبصورت رشتے کا آغاز کیا ہے، اُن کی اہلیہ کا نام آمنہ ہے جن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیادہ معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

 محمد جنید نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری آج کی 9 بجے کی ہیڈ لائن یہ ہے کہ میں نے نکاح کر لیا ہے۔‘


انہوں نے سادگی کے ساتھ نکاح کرتے ہوئے اپنے مداحوں و فالوورز کو اچانک سے سرپرائز دیا ہے۔

جہاں ساتھی نیوز اینکرز محمد جنید کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔



خاص رپورٹ سے مزید