• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے  مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

علاقہ مکین کے مطابق لیاری، کیماڑی، سرجانی، نیوکراچی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی میں 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ  گزری، لیاقت آباد، گارڈن، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں  12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے اقبال مارکیٹ، کاظم مارکیٹ، جامع کلاتھ کے متعدد بازار بھی متاثر ہیں۔

کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے مطابق شیڈول میں کئی فیڈرز پر 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، لوڈشیڈنگ دیے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید