• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد رونقیں بحال

چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد رونقیں بحال


کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگی ہیں۔

 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کو دو ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے پہنچ رہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لوگوں کو اسکریننگ کے بعد دیوار چین پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 197ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 19ہزارفراد ہلاک اور 4 لاکھ سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔