• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، دنیا کی ایک تہائی آبادی لاک ڈاؤن، ہلاکتیں 20 ہزار سے بڑھ گئیں

کورونا وائرس، دنیا کی ایک تہائی آبادی لاک ڈاؤن، ہلاکتیں 20 ہزار سے بڑھ گئیں


کراچی (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا کا پھیلائو نہ رک سکا، کورونا سے ہلاکتیں 20ہزار 494ہوگئی جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4لاکھ 52ہزار 168ہوگئی ہے، دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 13ہزار 120افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں ڈھائی ہزار کے قریب افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے، اسپین میں مزید 783اموات، ہلاکتیں چین سے بڑھ گئیں، اٹلی میں ہلاکتیں 7503ہوگئیں،بھارت کی ڈیڑھ ارب آبادی کو لاک ڈائون کا سامنا، برطانوی شہزادہ چارلس اور نائب ہسپانوی وزیراعظم بھی کورونا کا شکار ہوگئے، امریکا میں کیسز 64ہزار 653ہوگئے، ایران میں ہلاکتیں 2077 ہوگئیں، نیوزی لینڈ میں 205 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اسپین میں 738ریکارڈ کی گئیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار 434ہوگئی ہے، اس طرح اسپین میں ہلاکتیں چین سے بھی بڑھ گئی ہیں ،اسپین کے نائب وزیراعظم کارمین سالو بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں ، اسپین میں کورونا کے 5ہزار 552نئے کیسز کے بعد متاثر ہ افراد کی تعداد 47ہزار 610ہوگئی ہے ، اٹلی میں کوورنا سے مزید 683افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار 503ہوگئی ہے جو چین میں ہونے والی ہلاکتوں سے دگنی ہے ،ایران میں کورونا سے مزید 143افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتیں 2ہزار 77ہوگئی ہے، برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،برطانوی شاہی خاندان کے مطابق 71سالہ پرنس چارلس بھی نئے کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں اور انہیں اسکاٹ لینڈ کی ایک شاہی رہائش گاہ میں بنائے گئے قرنطینہ سينٹر میں رکھا گیا ہے،بیان کے مطابق ان کی اہلیہ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ فی الحال اس مرض کی شکار نہیں ہیں، انڈیا نے اپنی ایک ارب تین کروڑ کی آبادی پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ دنیا کی کل آبادی 7 ارب 80 کا لگ بھگ ایک چوتھا ئی حصہ اب سخت پابندیوں اور سماجی رابطوں کے زیرِ اثر زندگی گزار رہا ہے، جرمنی میں کورونا کے 3ہزار کے قریب نئے کیسز کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار 740ہوگئی ہے ، جرمنی میں گزشہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 27افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 186ہوگئی ہے ، فلسطین میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین