• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، سی ای او میپکو کا صارفین کے بجلی بلوں میں توسیع کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او میپکو انجینئر طاہر محمود نے کورونا وائرس کے پیش نظر ریجن بھر کے صارفین کے بجلی بلوں میں توسیع کرنے اورلیٹ پے منٹ سرچارج (LPS) وصول نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، میپکو ریجن کے 64لاکھ سے زائد صارفین کی سہولت کے لئے بیچ نمبر 1سے بیچ نمبر30کے بلوں کی وصولی کی تاریخ ری شیڈول کی گئی ہے جس کے مطابق 20،24،25،26اور27مارچ 2020کو بلوں کی ادائیگی کرنے والے بیچ 1سے بیچ 8تک کے صارفین اپنے بل 31مارچ تک بغیر سرچارج اداکرسکیں گے۔
تازہ ترین