• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا سے بچاو ‘ آئسولیشن اور سماجی میل ملاپ سے اجتناب ہے ‘خالدوقاص

پشاور ( وقائع نگار ) الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہا ھے کہ کرونا وائرس کی وباء نے جہاں چھوٹے ممالک کو متاثر کیا ھے وہاں دنیا کی سپرطاقتوں کے طور پر معروف ممالک بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ نہیں ہیں اس وباء نے امیر اور غریب سب ممالک کو متاثر کیا ھے کرونا سے بچاو کا واحد طریقہ آئسولیشن اور سماجی میل ملاپ سے اجتناب ھے ۔خوش قسمتی سے پاکستان میں کرونا وباء سے متاثرہ اور جان بحق افراد کی تعداد دوسرے ممالک کی نسبت کافی کم ھیں اور اس وباء سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر ہی وقت کی اہم ترین ضرورت ھے ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص نے الخدمت فاونڈیشن ضلع صوابی کے صدر بریگیڈئر ر ڈاکٹر لیاقت علی کی رہائش گاہ پر الخدمت صوابی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ھوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر لیاقت علی ،صوبائی ترجمان نورالواحدجدون ، ضلعی جنرل سیکرٹری مشتاق علی یوسفزئی ،گوہر علی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے خالد وقاص نے کہا کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں الخدمت فاونڈیشن نےملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی متاثرین کی امداد کے لئے اپنے ادارے اور رضاکاروں کی خدمات حکومت کو پیش کی ہیں لیکن ھم اپنے رضاکاروں کی حفاظت اور سیکورٹی سے ہرگز عافل نہیں ہیں انہوں نے ضلعی ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی کہ الخدمت کا طبی عملہ ، ایمبولینس ڈرائیورز اور رضاکار حفاظتی اقدامات کے بغیر کرونا وائرس سے متاثرہ مریض کے ساتھ ملنے سے اجتناب کریں تاکہ اس وبائی مرض کے پھیلاو کوکم سے کم کیاجاسکے۔
تازہ ترین