• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان

بغداد(پی پی آ ئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر فرانس نے عراق میں موجود اپنے 200 فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذارئع کے مطابق فرانسیسی فوجی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے با عث فرانس نے عراق میں موجود اپنے 200فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے فرانس کے فوجی دستے کی تعیناتی کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فوجی دستہ عراقی فوجیوں کی تربیت اور بغداد میں اتحادی افواج کے صدر دفتر میں امور سرانجام دے رہا تھا۔عراق میں کورونا کے باعث اب تک 27 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین