• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑسکتے،ملک احمد حسین ڈیہڑ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) آٹے کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کی شکایت پر ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے حلقہ این اے 154 کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے،ضلعی انتظامیہ کے انتظامات بہت اچھے ہیں،کسی چیز کی قلت نہیں،ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنے والےخوف خدا ذہن میں رکھیں۔اس دوران انہوں نے متعدد ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والے دکانداروں کی نہ صرف سرزنش کی بلکہ وارننگ بھی دی کہ مشکل حالات میں عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔سابق چیئر مین ملک آصف نذر ڈیہڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔
تازہ ترین