• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوکیدار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلری تھانے کی حدود لیاری مرزا آدم خان روڈ پر دو روز قبل ایک زیر تعمیر بلڈنگ سے 30سالہ ایاز علی ولد گل جبار کو نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا تھا،کلری پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ملزم آصف عرف بابل ولد انصار علی خان کو پکڑکر تفتیش کی تو ملزم نے چوکیدار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ اس کے پاس نشے کے لئے رقم نہیں تھی جس پر اس نے چوکیدار کو قتل کر کے اس کی جیب میں موجود دو سو روپے اور موبائل فون نکال لیا،بعد ازاں پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری مقتول ایاز علی کا موبائل فون اور شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا۔
تازہ ترین