• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک، ٹوائلٹ پیپر اور سینیٹائزرز کی قلت کے بعد ڈیٹول بھی غائب

بیجنگ /اسلام آباد (این این آئی)چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے پہلے دنیا بھر میں ماسک، ٹوائلٹ پیپر اور سینیٹائزرز کی قلت ہوگئی جبکہ ڈیٹول بھی غائب ہوگیا ہے،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں متعدد اسٹورز سے روز مرہ کا سامان جیسے غائب ہی ہو گیا ہے اور شہریوں نے راشن اور روز مرہ کا سامان ذخیرہ کرلیا ہے،شہریوں کی جانب سے سب سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء ، صفائی ستھرائی میں استعمال کی جانے والی پروڈکٹس اور وٹامن سی کی سپلمنٹس کا ذخیرہ کیا جارہا ہے،اس تمام تر صورتحال سے بے شمار لوگ فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔

تازہ ترین