• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس‘ یورپ میں سائبرکرائم عروج پر

دی ہیگ(اے ایف پی) کورونا وائرس کے باعث یورپ میں سائبرکرائم عروج پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق، یورپ میں مجرمانہ ذہنیت کے حامل افراد کورونا وائرس کے بحران سے فائدہ اٹھارہے ہیں اور وہ سرجیکل ماسک اور ادویات کی اسمگلنگ کے ساتھ انٹرنیٹ پر عوام کے ساتھ جعل سازی کررہے ہیں۔ یورپ کی پولیس اس حوالے سے عوام کو خبردار کرچکی ہے۔ مجموعی طور پر زیادہ تر یورپی ممالک میں جرائم کی سطح کم ہوئی ہے۔ اسپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ 14 مارچ سے لاک ڈائون کے بعد سے جرائم کی شرح میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، آسٹریا کے وزیرداخلہ کارل نیہامر کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے نقب زنی کی واردات میں کمی دیکھی گئی ہے لیکن سائبر کرائم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جب کہ یورپ بھر میں آن لائن فراڈ عروج پر ہے۔
تازہ ترین