• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو اسمتھ پر دو برس کے لیے کپتان بننے کی پابندی ختم 


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ‏ سابق کپتان اسٹیو اسمتھ ایک بار پھر سے کپتان بننے کے  اہل ہو گئے ہیں۔

‏ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر دو برس کے لیے کپتان بننے کی پابندی ختم ہو گئی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ کپتان بننے کے اہل ہو گئے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ‏ موجودہ حالات میں میرا فوکس فٹنس پر ہے، ‏ میں جسمانی اور دماغی طور پر خود کو مضبوط رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ‏ پر امید ہوں کہ ایک دن حالات نارمل ہوں گے اور کرکٹ شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں اسٹیو اسمتھ کو دو برس کے لیے کپتانی اور ایک برس تک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔

تازہ ترین