• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کی جانب سے شاہراہوں پر پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کردیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈٹینکرز سیل نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر لاک ڈائون کے دوران ضروری کام سے گھروں سے نکلنے والے افراد،خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی سہولت کیلئے پانی سے بھرے ٹینکرز کھڑے کردیئے ہیں ،ان ٹینکرز پر نل نصب کیئے گئے ہیں جبکہ ہاتھ دھونے کیلئے صابن، کلورین ملا فلٹرشدہ پانی اور سینیٹائزرز اور ٹشو پیپرز بھی موجود ہیں،ایم ڈی واٹربورڈ کے اس اقدام سے شاہراہوںپر ڈیوٹی ادا کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ لاک ڈاو ن کے دوران ضروری امور کی انجام دہی کیلئے گھروںسے نکلنے والے شہری بھی بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں دریں اثنا لاک ڈاون کے دوران واٹربورڈ کاآپریشنل اسٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے،ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل شہر اور مضافات میں قائم کرونا سینٹرز کو ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ڈی سی کوٹہ کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے توسط سے شہر کے غریب علاقوں اور کچی آبادیوںسمیت ایسے علاقوں جہاں نظام فراہمی آب موجودنہیں ہے کومفت ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کررہا ہے ،واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ تمام پمپنگ اسٹیشنز ،فلٹرپلانٹس ،سیوریج اسٹیشنز ، لیباریٹریزسمیت شہر،مضافات اور شہر سے باہر قائم واٹربورڈ کی تنصیبات پر معمول کے مطابق کام ہورہا ہے ،واٹربورڈکے عملے نے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا ہے،جبکہ شکایات پر فراہمی آب کی بوسیدہ لائنیں تبدیل اور ان کی مرمت کرکے پانی کاضیاع روکنے کے ساتھ متاثرہ علاقوںمیں فراہمی آب بحال کردی ہے ۔

تازہ ترین