• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں 300سے زائد کمروں پرآئسولیشن وارڈقائم

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کی ہدایت پرپنجاب کے تمام 17سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکیلئے ایک سوسے زائدقرنطینہ اور 300 سوسے زائد کمروں پرمشتمل آئیسولیشن وارڈز مختص کردیئے گئے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں لاہور، فیصل آباد، جوہرآباد، سیالکوٹ، جڑانوالہ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، گجرات، جھنگ، اسلام آباد، شیخوپورہ اورملتان کے ہسپتال شامل ہیں۔ قرنطینہ اورآئیسولیشن وارڈزمیں اکتیس وینٹی لیٹرز، ایک سوپچاس کارڈیک مانیٹرز، سینتیس تھرمل سکینرز، پچیس ہزار سے زائدماسکس اورچھ سوکے قریب کٹس کی سہولت دستیاب ہے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ڈاکٹرزہنگامہ حالات سے نمٹنے کیلئے بالکل الرٹ ہیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق محکمہ محنت وانسانی وسائل کوروناوائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل کوارڈینیشن میں ہے۔
تازہ ترین