• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخباری صنعت کیلئے خصوصی مالیاتی پیکیج کااعلان کیاجائے‘ اے پی این ایس

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)بلوچستان کمیٹی کے چیئرمین وسیم احمد نے کہا ہے کہ کرونا کی عالمی وباء کے باعث پاکستان بھی بری طرح متاثر ہوا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری بلوچستان میں ٹرانسپورٹ ،ٹرین سروس معطل ہونے سے مقامی اخبارات کی ترسیل میں مشکلات،جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اشتہارات تقریباً بند ہیںحکومت کے ذمہ اخبارات کے واجب ادا بلز بدستور تعطل کا شکار ہیں جس کے مقامی اخبارات شدید مالی ومعاشی مشکلات سے دوچار ہیںجس کی وجہ سے صحافی‘ اخباری کارکنان اور اخبار فروش کٹھن اور مشکل صورتحال میں بھی فرائض کی ادائیگی کے باوجود غیر یقینی صورتحال کے باعث شدید مالی ومعاشی مشکلات اورذہنی کرب میں مبتلا ہیںانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے مقامی اخبارات کے مسائل کے حل بارے حالیہ ہدایت پر بھی تاحال اطمینان بخش عمل درآمد نہیں ہواموجودہ حالات میں بلوچستان کے مقامی اخبارات کی مزید اشاعت جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا،جس سے مقامی صحافیوں سمیت ہزاروں اخباری کارکنوں اور اخبار فروشوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان صورتحال کا فوری ذاتی طورپر نوٹس لیں،مقامی اخبارات،میڈیا ہاؤسز،اخباری کارکنوں اور اخبار فروشوں کیلئے خصوصی مالیاتی/معاشی پیکج کااعلان کیاجائے۔
تازہ ترین